وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کی مدد کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کردی

جمعہ 29 اگست 2025 22:07

وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کی مدد کے لیے خصوصی کمیٹی قائم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) وفاقی حکومت نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کی معاونت کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی جبری گمشدگیوں کے کیسز سے متاثرہ خاندانوں کو خاندانی قوانین سے متعلق قانونی امداد فراہم کرے گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی ان خاندانوں کو بھی قانونی معاونت فراہم کرے گی جن کے کیسز جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن میں زیرِ تفتیش ہیں۔

لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے خاندانی قوانین سے متعلق مسائل کے حل کے لیے براہِ راست اس کمیٹی سے رجوع کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

مزید بتایا گیا ہے کہ نادرا سے شناختی کارڈ یا ب-فارم کے اجرا سمیت مختلف سہولیات کے حوالے سے اگر کوئی شکایت ہو تو اسے تحریری طور پر خصوصی کمیٹی کو بھجوایا جا سکتا ہے۔ شکایات ای میل ([[email protected]](mailto:[email protected])یا واٹس ایپ نمبر(0321-5101070)کے ذریعے بھی درج کرائی جا سکتی ہیں۔الیکٹرانک شکایت کے اندراج کے بعد ہارڈ کاپیز بھی کمیٹی کو جمع کرانا ہوں گی۔ اس کے علاوہ متاثرہ خاندان ضرورت پڑنے پر اسلام آباد کے سیکٹر G-9/1 میں واقع ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس بلڈنگ میں انکوائری کمیشن کی اسسٹنٹ رجسٹرار سعدیہ راشد سے بھی براہِ راست ملاقات کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :