Live Updates

جھنگ چند ریلوے ایمبنکمنٹ کے تین سیکشنز کو دھماکہ خیز مواد سے توڑ دیاگیا

جمعہ 29 اگست 2025 19:02

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء) سول انتظامیہ سے مشاورت کے بعد جھنگ چند ریلوے ایمبنکمنٹ کے تین سیکشنز کو دھماکہ خیز مواد سے توڑدیاگیا ، پاک آرمی کی ٹیموں نے دھماکہ خیز مواد کو استعمال کرتے ہوئے بریچنگ کا عمل سر انجام دیا،بلاسٹنگ ٹیم نے شاندار کام کرتے ہوئے تینوں سیکشنز کو کامیابی سے توڑ دیا گیا، پہلا سیکشن دوپہر ایک بجکر بیس منٹ ، دوسرا سیکشن شام تین بجکر بیالیس منٹ اور تیسرا سیکشن شام چار بجکر انیس منٹ پر توڑا گیا اس آپریشن سے جھنگ پل سے گزرنے والی4لاکھ96ہزار کیوسک پانی میں سے 1لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی کو موڑ دیا گیا، جس سے سیلاب کا رخ تبدیل ہوا۔

(جاری ہے)

سیلابی ریلے کو رخ موڑنے سے 25-30 دیہاتوں کو محفوظ کیا گیایہ بریچنگ آپریشن سیلاب کے پانی کو کنٹرول کرنے اور بڑے شہروں، زرعی اراضی اور بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ تباہی سے بچانے کے لیے اہم ثابت ہوا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :