
نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے، ڈپٹی کمشنر
جمعہ 29 اگست 2025 19:50
(جاری ہے)
اجلاس میں ایس ایس پی چوہدری آمین سمیت دیگر ضلعی آفیسران اور تمام مسالک کے جید علمائے کرام موجود تھے۔ اجلاس میں علمائے کرام کی طرف سے 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ مین بازار سابقہ شفقت صدری کے قریب پروگرام ہو گا جبکہ 11ربیع الاول کو اہل تشیع کیطرف سے حیدری چوک میں پنڈال لگایا جائے گا اور بارہ ربیع الاول کو شام کے وقت قوالی ہو گی، تمام تحصیلوں میں بھی 12ربیع الاول کے جلوس ہونگے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی مختص شدہ جگہوں پر پہنچیں گے جہاں پر علماے کرام کے خطابات ہونگے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ نے ہمیں روا داری، اخلاق، مساوات، ایمانداری، برداشت کا درس دیا ہے نبی کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرے میں سدھار لایا جا سکتا ہے اور ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں، تمام مسالک قابل احترام ہیں بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی میں جید علمائے کرام موجود ہیں جنہوں نے ہمیشہ مذہبی منافرت کے خلاف کردار ادا کیا ہے اورباغ کی فضاء کو ہمیشہ پر امن رکھا انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکمہ جات تمام تر انتظامات میں بھر پور تعاون کریں گے ہم سب نے ملکر باغ کی فضاء کو پر امن رکھنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس منعقد کر کے جشن میلاد النبی ﷺ کے انتظامات کو حتمی شکل دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت کے خلاف فتح کی یاد میں سرکاری اخراجات پر معرکہ حق یادگار کی تعمیر کا آغاز
-
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا، تین دہائیوں پرانے تعلقات میں تبدیلی
-
پی آئی اے نے سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئرپورٹ پر منتقل کر دیا
-
سیالکوٹ‘ عمرہ کیلئے سعودی عرب جانے والے مسافر کے پیٹ سے کوکین سے بھرے 40 کیپسول برآمد
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.