اپر اورکزئی ،ڈبوری میں گھر پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ گرکر پھٹنے سی4 افراد زخمی ، دو کی حالت تشویشناک

جمعہ 29 اگست 2025 20:00

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)قبائلی ضلع اورکزئی کی اپر تحصیل کے دورافتادہ علاقہ ڈبوری میں ایک گھر پر نامعلوم سمت سے مارٹر گولہ گرکر پھٹنے سی4 افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز اورکزئی کی اپر تحصیل کے علاقہ ڈبوری کے نواحی گاؤں شاہ زمان گڑھی علی خیل میں ایک گھر پر نامعلوم سمت سے آنے والا مارٹر گولہ گر کر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی زدمیں آکر گھر میں موجود چارافراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال ڈبوری پہنچادیا گیا۔اطلاعات کے مطابق جس وقت مارٹر گولہ گرکر پھٹا اس وقت گھر کی خواتین کپڑے دھو رہی تھیں جو بال بال بچ گئیں۔۔

متعلقہ عنوان :