ذ*پشاور،صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ کا دورہ چارسدہ

sرکن صوبائی اسمبلی افتخار اللہ کی چچی کی وفات پر تعزیت کی

جمعہ 29 اگست 2025 21:45

۷پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ رکن صوبائی اسمبلی و چئرمین وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل سمیع اللہ کے ہمراہ ضلع چارسدہ گئے جہاں انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی افتخار اللہ کی چچی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر سماجی بہبود نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کری