Live Updates

"علیم خان نے راوی کی حدود میں 300 ایکڑ زمین لی جو غیر قانونی تھی

وہ اس زمین کو لیگل کروانا چاہتے تھے، انہیں مجھ سے یہ امید تھی کہ میں بھی وہی کروں جو نواز شریف اور آصف زرداری کرتے ہیں"، عمران خان کا ماضی میں دیا گیا بیان وائرل ہو گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 29 اگست 2025 20:19

"علیم خان نے راوی کی حدود میں 300 ایکڑ زمین لی جو غیر قانونی تھی
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اگست 2025ء ) "علیم خان نے راوی کی حدود میں 300 ایکڑ زمین لی جو غیر قانونی تھی"۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کا وفاقی وزیر علیم خان کے ساتھ ہونے والے اختلافات سے متعلق ماضی میں دیا گیا بیان دوبارہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بیان میں عمران خان نے کہا کہ "علیم خان نے راوی کی حدود میں 300 ایکڑ زمین لی جو غیر قانونی تھی ، وہ اس زمین کو لیگل کروانا چاہتے تھے، انہیں مجھ سے یہ امید تھی کہ میں بھی وہی کروں جو نواز شریف اور آصف زرداری کرتے ہیں، یہیں سے اختلافات ہوئے"۔

واضح رہے کہ پنجاب میں آنیوالے تباہ کن سیلاب نے لاہور و گردونواح میں رہائشی آبادیوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

کئی گھروں کو نقصان پہنچا اور شہری مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں پارک ویو سٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمام رہائشیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

اپنی فیس بک پوسٹ پر جاری ایک بیان میں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس گھر کو بھی سیلاب کے باعث نقصان پہنچا ہے، اس کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں اور بحالی کے عمل کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ انتظامیہ نے رہائشیوں کو یقین دلایا ہے کہ ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جلد از جلد اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔

واضح رہے لاہور کے پوش رہائشی علاقے پارک ویو سوسائٹی کے کئی بلاک دریائے راوی کے سیلابی پانی کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے لوگ مہنگے گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ پارک ویو سوسائٹی کے اوورسیز، پلاٹینیم اور ڈائمنڈ بلاک سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں جہاں رہائشی اور کمرشل عمارتیں پانی سے بھر چکی ہیں یہاں رات گئے سوسائٹی کی دیواروں کو توڑتے ہوئے تیزی سے پانی اندر داخل ہوا جس میں دیکھتے ہی دیکھتے شدت آگئی اور مذکورہ بلاکس پانی پانی ہوگئے، اس صورتحال کے پیش نظر رہائشیوں سے کہا گیا کہ مذکورہ علاقوں کو خالی کردیں۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے بنائے جانے والے حفاظتی بند توڑ کر دریائے راوی کا سیلابی پانی پارک ویو سوسائٹی کے اوورسیز، پلاٹینیم اور ڈائمنڈ بلاکس میں داخل ہوا، جس کے باعث یہاں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے اطلاعات کیے گئے اور لوگ اپنے انتہائی مہنگے گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہوئے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات