کاہنہ ،آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

جمعہ 29 اگست 2025 22:15

کاہنہ ،آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)کاہنہ کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ کاہنہ ننگر پھاٹک چند رائے روڈ کے قریب آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت42 سالہ غلام رسول اور 35 سالہ محسن کے ناموں سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔