ملک میں ڈیمز کیوں نہیں بنتے؟ کیونکہ ہر ڈیم سیاست کی نذر ہوجاتا ہے

وفاق اور صوبوں میں شک بھی ڈیمز نہ بننے کی بڑی وجہ ہے،پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 60دن کی ہونی چاہیئے، ہمارے پاس صرف 35دنوں کی ہے، وفاقی وزیر مصدق ملک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 اگست 2025 21:12

ملک میں ڈیمز کیوں نہیں بنتے؟ کیونکہ ہر ڈیم سیاست کی نذر ہوجاتا ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔29اگست 2025ء ) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈیمز کیوں نہیں بنتے؟ کیونکہ ہر ڈیم سیاست کی نذر ہوجاتا ہے، وفاق اور صوبوں میں شک بھی ڈیمز نہ بننے کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو یقینی طور پر ڈیمز کی ضرورت ہے، اس وقت ملک میں 35دنوں کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے، اگر ہمارے ڈیمز میں پانی ہو، جب منگلا اور تربیلا ڈیم بنا لئے تو 17ملین ایکڑ فٹ پانی سٹوریج میں دستیاب ہوتا تھا ، لیکن ہمارا پانی پہاڑوں سے آتا ہے اس میں مٹی بھی ہوتی ہے تو اس طرح ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم ہوکر 13.3ملین ایکڑ فٹ رہ گئی ہے،ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم ہوتی جارہی ہے، دوسری طرف ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی ضرورت کتنی ہے، ایک اسٹڈی کی تھی جس کے تحت ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 60 دن کی ہونی چاہیئے، لیکن ہمارے پاس اس وقت ملک میں 35 دنوں کیلئے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے، اگر ہمارے ڈیمز میں پانی ہو، اس وقت ہماری اسٹوریج کی صلاحیت 22ملین ایکڑ فٹ ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

ملک میں ڈیمز بنتے کیوں نہیں، کیونکہ ہر ڈیم سیاست کی نذر ہوجاتا ہے، پانی صرف ذخیرہ کرنے کیلئے نہیں ہوتا بلکہ پانی کا ریگولیٹر بھی ہوتا ہے، ہمارے ہاں سال میں صرف دو فصلیں بوئی جاتی ہیں، پاکستان کا میں پانی کا مسئلہ فوڈ سکیورٹی کا مسئلہ ہے،پانی سمندر میں بہہ جاتا ہے اور فصل اگانے کیلئے پانی نہیں ہوتا۔ ڈیمز نہ بننے کی وجہ وفاق اور صوبوں میں شک بھی ایک وجہ ہے، صوبوں کو لگتا ہے کہ وفاق ڈنڈی مارتا ہے، دوسرا مسئلہ پنجاب اور سندھ کے درمیان ہے، اسی طرح سندھ اور بلوچستان کے درمیان بھی شک ہے، یہ سمجھتے ہیں اگر پنجاب نے پانی پر ذخیرے بنائے تو ہمارا پانی رک جائے گا۔