Live Updates

پانی جب بہاولپور سے ہوتا ہوا پنجند پر جائے گا تو خطرہ ٹلے گا‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے

شاہدرہ کے مقام پر تاریخ کا بڑا ریلا گزرا، اس وقت بلوکی میں پانی کا بہا ئومیں اضافہ ہو رہا ہے‘عرفان کاٹھیا راوی اپنے قدرتی مقام سے گزر رہا ہے ،قصور کو بچانے کے لیے موجود بند میں شگاف لگانا پڑ رہا ہے

جمعہ 29 اگست 2025 22:15

پانی جب بہاولپور سے ہوتا ہوا پنجند پر جائے گا تو خطرہ ٹلے گا‘ ڈی جی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء) ڈائریکٹر جنرل پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ 1955 کے بعد ستلج میں ایسی صورتحال دیکھنے کو ملی، یہ سارا پانی بھارت میں بند ٹوٹنے ہونے کے سبب قصور کی طرف بڑھا، ہمیں قصور کو بچانے کے لیے موجود بند میں شگاف لگانا پڑ رہا ہے، پانی جب بہاولپور سے ہوتا ہوا پنجند پر جائے گا تو خطرہ ٹلے گا۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہاہے کہ شاہدرہ کے مقام پر تاریخ کا بڑا ریلا گزرا، اس وقت بلوکی میں پانی کا بہا ئومیں اضافہ ہو رہا ہے، شاہدرہ سے بلوکی کا حجم بڑھے گا ،اوکاڑہ ، ساہیوال کی انتظامیہ نے لوگوں کا انخلا ء کرا لیا ہے ، اس وقت راوی کا فلڈ پلین بالکل خالی ہے ، یہ پانی اگلے 36 گھنٹوں میں کبیر والا میں چلا جائے گا، 10لاکھ 77ہزار کیوسک قادرآباد سے گزرا ، منڈی بہائوالدین کے 10 گائوں سے پانی ہوتا ہوا گزرا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ1955 کے بعد یہ صورتحال ستلج میں دیکھنے کو ملی ہے، یہ سارا پانی بھارت میں بند ٹوٹنے کے سبب قصور کی طرف بڑھا، ہمیں قصور کو بچانے کے لیے موجود بند میں شگاف لگانا پڑ رہا ہے، ہمیں ہیڈ سلیمانکی کے بعد ہیڈ اسلام کا خطرہ درپیش ہوگا، پانی جب بہاولپور سے ہوتا ہوا پنجند پر جائے گا تو خطرہ ٹلے گا، بلوکی پر جب پانی کی سطح اونچی ہو گی تو نالہ ڈیک پر مسائل پیدا ہوں گے، اوکاڑہ، ساہیوال کو دریا ئے راوی میں سیلاب کے پیش نظر خطرہ ہو گا۔

تریموں میں پانی بڑھ رہا ہے،کوئی نقصان نہیں ہو گا، تریموں ڈائون اسٹریم شاید پانی برداشت نہیںکر سکے گا،ہمیں شدید متاثر علاقہ کو بچانا ہے، ہر گھنٹے میں اعداد و شمار چینج ہو رہے، ہمیں تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تباہی کا سامنا کرنا پڑا، اب تک 28 اموات ہوچکی ہیںلیکن تمام جگہ ریسکیو عملے نے بروقت آپریشن کیا۔ڈی جی پی ڈی ایم انے کہا کہ راوی اپنے قدرتی مقام سے گزر رہا ہے ،اس حوالے سے اقدامات کریں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار تین دریا اکٹھے بپھرے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات