Live Updates

سرگودھا، 50بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ بنا کر سیلاب سے متاثرہ مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کر دی گئیں

ہفتہ 30 اگست 2025 12:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)دریاں میں سیلابی صورتحال میں سیلاب زدگان کو طبی سہولیات کے لئے ڈی ایچ کیو(ڈاکٹر فیصل مسعود)ٹیچنگ اسپتال میں 50بستروں پر مشتمل خصوصی وارڈ بنا کر سیلاب سے متاثرہ مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کر دی گئیں۔ جہاں سانپ کے کاٹنے، پیٹ کی بیماریوں، جلدی امراض اور دیگر متعدی بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات مہیا کر دی گئیں۔

اس حوالہ سے میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر سہیل طارق نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی فوری نگہداشت ہماری اولین ترجیح ہے۔اس لئے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو ادویات اور مفت علاج کی تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کمشنرجہانزیب اعوان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ متاثرین سیلاب کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)محمد وسیم نے کہا کہ سیلاب کے مشکل وقت میں متاثرین کو سہارا دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ مل کر عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خصوصی وارڈ میں عملہ کی 24 گھنٹے کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں تاکہ آنے والے مریضوں کو دن رات علاج معالجہ فراہم کیا جا سکے۔یادرہے کہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے قریب سے گزرنے والے دریائے چناب میں طغیانی کے باعث 40 سے زائد دیہات متاثر ہوئے جہاں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور ریلیف کیمپوں میں تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :