موٹرسائیکل سواروں کیلئے لائسنس سہولت برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 30 اگست 2025 13:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) ڈی آئی جی ٹریفک نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے ایک ہی دن میں لائسنس کے اجراء کی سہولت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔موٹرسائیکل سواروں کوایک ہی دن میں لرننگ وریگولرلائسنس کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کو ایک سال مکمل ہو گیا۔

(جاری ہے)

صوبہ بھرمیں ایک سال میں موٹرسائیکل سواروں کو 29لاکھ60سیزائدریگولرلائسنس جاری کئے گئے،ملکی تاریخ میں پہلی بارموٹر سائیکل سواروں کولائسنس کی اتنی بڑی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان ذرائع کے مطابق 29لاکھ45ہزارسیزائدمردوں نیموٹرسائیکل کیڈرائیونگ لائسنس بنوائے،1سال کیدوران14ہزارسیزائدخواتین نیموٹرسائیکل کیلائسنس بنوائے ، 100سے زائدٹرانسجینڈرنیبھی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے۔ محمدوقاص نذیر کا کہنا تھا کہ 29لاکھ سے زائد موٹرسائیکل سواروں کالائسنس لیکرڈرائیونگ کرناخوش آئندعمل ہے، لائسنس کی فراہمی سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوگی،لائسنس کے حصول سے روزگار کے مواقع بھی میسر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :