صدرمملکت آصف علی زرداری نے 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دےدی

ہفتہ 30 اگست 2025 13:43

صدرمملکت آصف علی زرداری نے 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری دےدی ،حکومت بلوچستان نے اپنا نان ایکس آفیشیو رکن تبدیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کی جانب سے محفوظ علی خان کو 11 ویں این ایف سی نان ایکس آفیشیو رکن نامزد کیا گیا۔صدر کی جانب سے نئی نامزدگی کی منظوری کے بعد گزشتہ منظوری منسوخ ہوگئی ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کریمنل لاز ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دےدی ہے۔\932