Live Updates

سی ای او ہیلتھ سرگودھا کا مڈھ رانجھا، ہلال پور اور تخت ہزارہ سمیت دیگر ریلیف کیمپس کا دورہ، صحت سہولیات کا جائزہ لیا

ہفتہ 30 اگست 2025 13:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) سرگودھا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر سارہ صفدر نے مختلف ریلیف کیمپس اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد حسین گل بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر سارہ صفدر نے مڈھ رانجھا، ہلال پور اور تخت ہزارہ سمیت دیگر ریلیف کیمپس میں صحت کی سہولیات کا معائنہ کیا، جہاں کلینک آن ویلز، عملہ اور تمام ضروری ادویات بشمول سانپ کے کاٹنے اور ریبیز کی ویکسین وافر مقدار میں دستیاب پائی گئیں۔

(جاری ہے)

سی ای او نے حلال پوراورتخت ہزارہ زون کی ریسکیو ٹیموں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے مڈھ رانجھا میں مزید وسائل منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں پاک فوج، اسسٹنٹ کمشنربھیرہ اوشنا طاہر، پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ،عوام نے انتظامیہ کی بروقت کارروائیوں پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کلینک آن ویلزاور محکمہ صحت کےعملے کو ہدایت کی کہ متاثرہ لوگوں کا باقاعدگی سے معائنہ ،ادویات فراہم اور متاثرین کی دادرسی کریں ،انشاء اللہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :