ملاکنڈ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا

ہفتہ 30 اگست 2025 16:07

دیر لوئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ملاکنڈ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا۔ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ مالاکنڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹ ون میں کل 39,248 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 31,780 امیدوار پاس ہوئے، جس کا نتیجہ 80.97 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

پارٹ ٹو میں، 36,700 میں سے 34,362 امیدوار پاس ہوئے، جس کا نتیجہ 93.63 فیصد پاس ہوا۔

پری میڈیکل گروپ کا پاس فیصد 95.96 فیصد تھا، جبکہ پری انجینئرنگ گروپ کا پاس فیصد 79.8 فیصد تھا۔ فاطمہ بی بی اور حبیب اللہ نے مجموعی میرٹ لسٹ میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ مدیحہ تاج اور نمرہ طاہر نے پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس میں بالترتیب ٹاپ کیا۔ زہرہ بی بی نے 1081 نمبر لے کر آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔\378