ایس پی آپریشنز نے اتحاد علما ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹر ی اور سیکرٹری اطلاعات کے ہمراہ سیف سٹی پراجیکٹ کے دورہ

ہفتہ 30 اگست 2025 15:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)سیف سٹی سرگودھا نے عوام کی جان ومال کے تحفظ، تجاوزات کے خاتمہ،ٹریفک قوانین پر عمل درآمد،جرائم کے قلع قمع اور صحت و صفائی کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں۔ جس کے مثبت اور دورس نتائج برآمد ہونگے۔زرائع کے مطابق ایس پی آپریشنز عامر مشتاق نے اتحاد علما ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری ممبر ضلعی امن کمیٹی ملک ضیا الحق کی قیادت میں سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،مولانا مظہر سمیع بٹ،مولانا عبدالرحمن کے ہمراہ سیف سٹی پراجیکٹ کے دورہ کے موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ میں جرائم کے خاتمہ اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے موٹر سائیکل پر ہیلمٹ اورگاڑی میں سیٹ بیلٹ سمیت ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے اس لئے شہر میں 41 پوائنٹس سمیت کام کرنے والے 247 کمیروں کی مدد سے شہر و ضلع کے داخلی راستوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے جہاں شہر میں 30 کمیروں کے پولز پر لگے ایک بٹن کو دبا کر براہ راست کنٹرول روم سے منسلک ہو کر واردات کی اطلاع اور پولیس مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ضلع کے 19سرکاری طالبات کالجز میں سیف سٹی کنٹرول روم سے رابطہ کا سسٹم نصب کیا جائے گا جہاں سے طالبات ہراساں کرنے یا کسی بھی صورتحال کی اطلاع ایک بٹن دبا کر مدد حاصل کر سکیں گئیں ان کا کہنا تھا کہ ان کمیروں کی مدد سے شہر میں صفائی، تجاوزات،غلط پارکنگ، ٹریفک جام، جلسے، جلوس،ریلی یا چوری و ڈکیتی کو بھی مانیٹر کر کے پولیس، واسا،ویسٹ مینجمنٹ،پیرا اور ٹریفک پولیس کو آگاہ کر کے شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ایس پی آپریشنز عامر مشتاق نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں یہ ان کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہے۔اس ادارے کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور مشکلات و مسائل کے لئے ازالہ کے لئے 24 گھنٹے خدمات کے لئے مصروف عمل ہے۔