قیدیوں کو بھی اسرائیلی حملے سے وہی خطرات ہوں گے جو ہمارے ارکان کو ہیں، حماس

ہفتہ 30 اگست 2025 15:49

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ غزہ شہر کو فتح کرنے کے لیے اس کی طے شدہ کارروائی سے اسرائیلی قیدیوں کو بھی انہی خطرات کا سامنا ہو گا جو گروپ کے مزاحمت کاروں کو ہیں۔

(جاری ہے)

حماس کے مسلح ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا، ہم قیدیوں کی ممکنہ حد تک بہترین نگہداشت کریں گے لیکن انہیں جنگی اور تصادم والے علاقوں میں ہمارے مزاحمت کاروں کے ساتھ یکساں خطرات اور حالاتِ زندگی کا سامنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :