تاج ویلفیئر کی جانب سے ایک گھر ایک درخت شجرکاری مہم کے سلسلے میں جمس میں پودے لگائے گئے

ہفتہ 30 اگست 2025 15:36

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)تاج ویلفیئر کی جانب سے ایک گھر ایک درخت شجرکاری مہم کے سلسلے میں جمس میں پودے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاج ویلفیئر جیکب آباد کا ایک گھر ایک درخت شجرکاری مہم کے سلسلے میں جمس اسپتال میں پودے لگائے گئے اس موقع پر جمس کے ڈائریکٹر زبیر شیخ ، کٹبار اتحاد کے عابد کٹبار کے ہمراہ جمس او پی ڈی کے باہر پودے لگائے گئے،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جمس زبیر شیخ نے کہا کہ درخت ہماری زندگی کا اہم سہارا ہیں اس لیے ہر گھر میں پودے ضرور لگائے جائیں تاکہ جیکب آباد کی شدید گرمی کو کم کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ تاج ویلفیئر نے شجرکاری مہم شروع کرکے ایک مثبت اور بہترین قدم اٹھایا ہے اور یہ ذمہ داری باشعور شہریوں کی بھی بنتی ہے کہ وہ اس نیک کام میں تاج ویلفیئر کے ساتھیوں کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :