ڈپٹی کمشنربھکر نے شہر میں بیوٹیفیکیشن کے امور اور کلین آپریشن کا موقع پر جائزہ لیا

ہفتہ 30 اگست 2025 15:52

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے جھنگ موڑ کےاطراف ٹف ٹائل اور دیگر بیوٹیفکیشن کے امور اور کلین آپریشن کا موقع پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سڑک کنارے صفائی ستھرائی،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور لگائے جانے والے پودوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جھنگ موڑ اور شہر کی مرکزی شاہراؤں اور میڈننز میں لگے پودوں کی روزانہ بنیادوں پر دیکھ بھال اور انکی ٹریمنگ کی خصوصی طور پر تاکید کی ۔

انہوں نے سٹریٹ لائٹس کی مکمل طور بحالی کیلئے بھی ہدایات جاری کیں کہ جن پولز پر لائٹس کام نہیں کر رہی ہیں انہیں فی الفور فنکشنل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو خوشگوار اور بہتر ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔\378

متعلقہ عنوان :