نیوزی لینڈ،انڈونیشیا سے آنے والے مسافر کے بیگ سے زندہ سانپ برآمد

ہفتہ 30 اگست 2025 16:41

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی سے آنے والے مسافر کے بیگ سے زندہ سانپ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق مسافر نے سانپ کو چھپانے کی کوشش کی، تاہم اسکیننگ کے دوران یہ راز کھل گیا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اس طرح کے واقعات نہ صرف خطرناک ہیں بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔ حکام نے مسافر کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :