Live Updates

اونچے درجے کے سیلاب سے عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، چوہدری ندیم عباس ربیرہ

ہفتہ 30 اگست 2025 16:56

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) ممبر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے ایم پی اے چوہدری غلام رضا ربیرہ اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے ہمراہ موضع جندراکہ کا دودہ کیا۔ انہوں نے سیلاب کے دوران سید والا پل پر پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا اور جندراکہ ننکانہ رابطہ سڑک کا معائنہ کیا۔ممبر قومی اسمبلی نے ملحقہ دیہات سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ تمام دیہات کے مکمل انخلا ء تک امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے عوامی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تمام متعلقہ محکمے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لیے متحرک انداز میں کام کریں، سیلابی پانی سے جندراکہ ننکانہ روڈ کے رابطہ منقطع ہونے سے عوامی مشکلات کے ازالہ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور فلڈ ریلیف کیمپس پر سیلاب متاثرین کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات