نارووال ، سیلاب متاثرہ 3349 کو ریسکیو کرلیا گیا

ہفتہ 30 اگست 2025 18:05

بدو ملہی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)ڈی سی نارووال نے بتایا گیا ہے کہ اب تک 3349سیلابی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا ہے۔جاری بیان میں ڈی سی نے بتایا کہ اس وقت دریائے راوی اور ڈیک میں نچلے درجے کا بہائو ہے، ضلع بھر میں اس وقت 22فلڈ ریلیف کیمپ ایکٹو ہیں۔

(جاری ہے)

فلڈ ریلیف کیمپوں میں خوراک،ادویات اور جانوروں کیلئے چارہ جات بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارووال کے تمام ہسپتالوں میں اس وقت ہائی ریڈ الرٹ جاری ہے،دریائے راوی سمیت تمام ندی نالوں میں پانی کے بہائو کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :