ق*جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ٴراولپنڈی پولیس کا پی ٹی آئی رہنما گرفتاری کے لیے ان کی رہائشگاہ پرچھاپا تاہم گرفتاری نہ ہو سکی

ہفتہ 30 اگست 2025 18:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء)جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوزب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

(جاری ہے)

جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کنول شوزب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے وارنٹ جاری کیے، اپنے فیصلے میں عدالت نے ملزمہ کو گرفتار کر کے 3 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم کے بعد تھانہ چکلالہ پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تاہم ان کی گرفتاری نا ہوسکی۔