لندن میں ندیم شیخ ایڈوکیٹ کی معروفیات،جسٹس ہیلپ لائن یوکے چپٹر کاآغاز کردیا گیا

ہفتہ 30 اگست 2025 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)جسٹس ہیلپ لائن انٹرنینشل کا وفد صدر ایڈوکیٹ ندیم شیخ،سابق جج کسٹم کورٹ وایڈوکیٹ سپریم کورٹ عبدالجبار،یورپ کے سفیر میاں مبین اختر کے ہمراہ لندن کے ایک ہفتے کے تنظیمی دورے پر پہنچا۔وہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پروگرام کے تحت پہلے جسٹس ہیلپ لائن یوکے چپٹر کا آغاز کردیا گیا۔

اس کے بعد یوتھ کے رہنمائ حمزہ رضوان نے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

جبکہ انٹرنیشنل لائرز کلب کے تحت جسٹس انٹرنیشنل اوورسیز پاکستانیز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔جس کی میزبانی انٹرنیشنل کائرز کلب کے سربراہ عمران پونا والا اور جنرل سیکرٹری مشتاق چوہدری نے کی۔کانفرنس میں اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بعدازاں ممتاز بزنس مینوں خادم حسین،ندیم بٹ نے وفد کے اعزازمیں عشائیے کا اہتمام کیا۔کانفرنس اور پروگراموں میں ایڈوکیٹ عبدالجبار،میاں اسد،شیراز احمد ایڈوکیٹ،میں مبین اختر،بیرسٹر عمران پونا والا،حمزہ رضوان،مشتاق چوہدری اور دیگر نے شرکت کی اور ایڈوکیٹ ندیم شیخ کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :