ظ*لاہور ہائیکورٹ : پرنسپل سیٹ پر نویں اور آخری ہفتے کا ترمیمی ججز روسٹر جاری

جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا

ہفتہ 30 اگست 2025 19:30

=لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے پرنسپل سیٹ پر موسم گرما کی تعطیلات کے نویں اور آخری ہفتے کا ترمیمی ججز روسٹر جاری، یکم ستمبر سے 3 ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرینگے ،17 سنگل بینچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت کیسوںکی سماعت کریں گے، پرنسپل سیٹ پر ڈویژن بنچز میں کام کرنیوالے ججز بطور سنگل بینچ بھی کیسوں کی سماعت کریں گے، نویں ہفتے کے ججز روسٹر پر عملدرآمد یکم ستمبر بروز سوموار سے شروع ہوگا ، جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس محمد رضا قریشی پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کی سول اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس چوہدری سلطان محمود پر مشتمل بینچ تمام فوجداری نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔