کینیڈا کی ملٹن پبلک لائبریری میں حکومتِ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

ہفتہ 30 اگست 2025 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)ٹورنٹو کینیڈا کی ملٹن پبلک لائبریری میں حکومتِ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمن میمن کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی ڈاکٹر منصور میمن (پاکستان کے ثقافتی سفیر)نے کی، جس میں کمیونٹی رہنماں، کاروباری شخصیات، پروفیشنلز اور دیگر مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔

یہ تقریب اتحاد اور مشترکہ وژن کی خوبصورت عکاس تھی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ممتاز سیاسی شخصیت، سائیں میر گل محمد جکھرانی کی شمولیت نے تقریب کے وقار کو مزید بڑھا دیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر منصور میمن نے کمیونٹی کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ مہمانِ خصوصی ندیم الرحمن میمن نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شرکا کو پاکستان کی مثبت شناخت اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔معزز مہمانوں کو بطور احترام روایتی اجرک پیش کی گئی، جو ثقافتی فخر کی علامت ہے۔ یہ پروقار تقریب اتحاد، دوستی اور اجتماعی ترقی کے مضبوط پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔