سیالکوٹ کے تمام دریا ،نہریں اور ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر

ہفتہ 30 اگست 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) سیالکوٹ کے تمام دریا نہریں اور ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 1لاکھ 75 ہزار 674 کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے دریائے چناب میں پانی کا اخراج 1لاکھ 52 ہزار 205 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

دریائے جموں توی میں 15 ہزار 262کیوسک، دریائے مناور توی میں پانی کی آمد 8 ہزار 06 کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ ہیڈ خانکی کیلئے پانی کا اخراج ایک لاکھ 72 ہزار 674 کیوسک ہے۔

نہر اپر چناب کو 3 ہزار کیوسک جبکہ نہر مرالہ راوی لنک کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ نالہ ڈیک میں کنگرہ کے مقام پر 5670 کیوسک، نالہ ایک اوورا کے مقام پر 2826 کیوسک، نالہ پلکھو کینٹ کے مقام پر 1266 کیوسک جبکہ نالہ بھیڈ کینٹ پلی کے مقام پر 2900 کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :