ًڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر)الیاس کبزئی نے بختیار آباد کے علاقے میں لیویز چوکی کا دورہ کیا

ہفتہ 30 اگست 2025 20:45

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر)الیاس کبزئی نے بختیار آباد کے علاقے میں لیویز چوکی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد میر بہادر خان بنگلزئی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے لیویز چوکی میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، جہاں علاقے میں امن کی صورتحال، گشت کے نظام اور سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لیویز فورس کو ہدایت کی کہ شہر اور داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کو مزید مثر بنایا جائے تاکہ مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے چوکی پر موجود لیویز اہلکاروں کے ہتھیار اور دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سبی کے اس دورے اور بروقت ہدایات کو علاقے میں امن و استحکام کے لیے نہایت مثبت اور حوصلہ افزا قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :