سالہ ملائکہ اروڑا نے فٹ رہنے کے 3 بنیادی اصول بتا دیئے

میں جلدی اٹھتی ہوں میں ورزش کرتی ہوں اور پھر پیٹ بھر کر کھانا کھاتی ہوں،اداکارہ

اتوار 31 اگست 2025 10:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)بالی وڈ کی معروف اداکارہ ملائکہ اروڑا نے 50 سال کی عمر میں بھی فٹ(تندرست)رہنے کے تین بنیادی اصول بتا دیئے۔انڈین میڈیا کے مطابق بالی وڈ میں اگر کسی اداکارہ کو فٹنس کیلیے مثال قرار دیا جاتا ہے تو وہ ملائکہ اروڑا ہیں۔ انہوں نے بڑھتی عمر اور فٹنس میں غیر معمولی توازن برقرار رکھا ہے۔

اداکارہ سوہا علی خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 51 سالہ ملائکہ اروڑا نے بتایا کہ وہ کس طرح فٹنس کیلیے غذا، نظم و ضبط اور ورزش کا امتزاج رکھتی ہیں۔ملائکہ اروڑا کا فٹنس فلسفہ تین بنیادی اصولوں پر مبنی ہی: نیند، غذا اور دماغ کا جسم سے رابطہ۔وہ کہتی ہیں کہ میں 50 سال کی ہوگئی لیکن یہ میرے لیے صرف نمبر ہے، یہ وہ چیز نہیں ہے جو میری تعریف کرے یا میرے بارے میں بتائے۔

(جاری ہے)

ان کا کھانے کے بارے میں نقطہ نظر سادگی سے جڑا ہوا، وہ کہتی ہیں کہ سادہ اور گھر کا پکا ہوا کھانا کھائیں، مجھے گھی سب سے زیادہ پسند ہے، نیند، پانی، نظم و ضبط، مستقل مزاجی ان چیزوں کا خیال رکھنے سے آپ کی زندگی میں بہت بڑا فرق پڑتا ہے اور میں واقعی زندگی میں ان مخصوص اصولوں کے ساتھ ہوں۔ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ورزش کرنے کے بعد سپلیمنٹس کے بجائے گھر کے پکائے ہوئے کھانے کھائیں، پروٹین شیک کا دل کرے تو کیلے، کھجور اور میوے لیں۔بالی وڈ اداکارہ بہت زیادہ ورزش کرنے سے گریز کا مشورہ دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جلدی اٹھتی ہوں میں ورزش کرتی ہوں اور پھر پیٹ بھر کر کھانا کھاتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :