ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار

اتوار 31 اگست 2025 12:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ لورہ امتیاز خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لورا کی حدود گھمبیر اور دیگر مختلف مقامات سے گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والا تین رکنی گروہ جس میں محمد وسیم ، اظہر شاہ اور سیف اللہ شامل تھے کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ بیٹریاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :