پہلی گلوبل ایس ایم ایز سمٹ 3ستمبر سے سوئٹرز لینڈ میں شروع ہو گی ، پاکستانی و فد شرکت کے لئے روانہ

اتوار 31 اگست 2025 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء) دنیا کی پہلی گلوبل ایس ایم ایز سمٹ 3سی5ستمبر تک سوئٹرز لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد روانہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

عالمی سطح پر کاروباری مواقع فراہم کرنے والے ادارے گلوبل ایس ایم ای بزنس ہوم کی خصوصی دعوت پر پاکستان انڈسٹریل سیونگ مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (پسمیڈا)کے وائس چیئرمین محمد یاسین کی قیادت میں وفد عالمی سمٹ میں شرکت کررہا ہے ۔ سمٹ میں پاکستانی پویلین بھی قائم کیا جائے گا اور دنیا بھر سے آنے والے شرکاء تمام پویلنز کووز ٹ کریں گے ۔ایونٹ میں ٹریڈرز، مینو فیکچررز ، سرمایہ کار ،مختلف شعبوں کے ماہرین اورمالیاتی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔