نیتن یاھو کا غزہ میں قید اسرائیلی خاتون عیدان شٹیوی کی لاش برآمد کرنے کا دعوی

غزہ میں 48قیدی موجود ،صرف 20کے زندہ ہونے کا امکان ہے،اسرائیلی حکومت

اتوار 31 اگست 2025 12:40

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نیاعلان کیا کہ غزہ سے حماس کے ہاتھوں قید کی گئی خاتون عیدان شٹیوی کی لاش بازیاب کر لی گئی ہے۔اس واقعے کے بعد اسرائیل کا کہناتھا کہ غزہ میں اب بھی 48 قیدی موجود ہیں، جن میں سے صرف 20 کو زندہ ہونے کا امکان ہے۔نیتن یاھو نے کہا تھا کہ قیدیوں کی بازیابی کی مہم تعطل جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ فوج نے غزہ سے دو لاشیں بازیاب کی ہیں اور ایک کی شناخت کے لیے کام جاری ہے۔نیتن یاھو کے مطابق فوج اور داخلی سلامتی کے ادارے شاباک نے مشترکہ کارروائی میں قیدی ایلان وائز کی لاش بھی بازیاب کی، جو حماس کے قبضے میں تھی۔اس کارروائی کے دوران ایک اور ہلاک یرغمالی کی ذاتی اشیا اور نمونے بھی بازیاب کیے گئے ہیں، جن کی شناخت کے لیے ابھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :