انڈونیشیا، احتجاجی صورتحال میںٹک ٹاک نے لائیو سروسز عارضی طور پر پر معطل کردیں

اتوار 31 اگست 2025 12:40

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ انڈونیشیا میں حالیہ احتجاج کی وجہ سی' ٹک ٹاک' کی سرگرمیاں کچھ دنوں کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تعطل کا سبب بننے والا احتجاج ایک شہری کی پولیس وین کی ٹکر سے ہلاکت کے بعد شروع ہوا ہے۔ٹک ٹاک کے ادارے نے اعلان کیا کہ احتجاج میں تشدد آنے سے رضا کارانہ طور پر اپنی لائیو سرگرمیاں بند کر دی ہیں۔ تاکہ تحفظ و سلامتی کے ماحول کی بحالی میں کردار ادا کریں۔ٹک ٹاک کے اعلان کے مطابق کمپنی نے یہ سروسز کی معطلی کا فیصلہ زیادہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا ہے۔