سانگلہ ہل، گورنمنٹ ہائی سکول 42مرڑ کے پرنسپل محمد نعیم ورک اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے

محمد نعیم ورک نے 34سال محکمہ تعلیم میں فرائض سر انجام دیئے، ادارہ کی طرف سے انکے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی

اتوار 31 اگست 2025 14:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر42مرڑ کے پرنسپل چوہدری محمد نعیم ورک اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے،چوہدری محمد نعیم ورک نے 34سال محکمہ تعلیم میں فرائض سر انجام دیئے، ادارہ میں انکے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی،جسکی صدارت میاں سرور حسین نے کی، تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ننکانہ محترمہ شازیہ بانو مہمان خصوصی تھیں،تقریب میں پرنسپل ننکانہ طیب عبدالسلام،سید ظہور الحسن شاہ،ڈپٹی ڈی ای اوز محترمہ شاہدہ پروین،جاوید گل، ہیڈ ماسٹرز میاں طاہر شہزاد،کلیم اللہ بھٹی،حافظ وحید احمد،مبشر مختار،عصمت نذید بھٹی،عبدالغفار انجم،غلام عباس انجم،عاصمہ حنیف، اس موقعہ پر سی ای او ایجوکیشن ننکانہ شازیہ بانو،ڈی ای او سیکنڈری ننکانہ چوہدری شہباز ڈھلوں،صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ننکانہ رائے نجیب اللہ،چوہدری محمد نعیم ورک،ہیڈ ماسٹرز شوکت علی صاد ق، میاں طاہر غفور،چوہدری منیر احمد ورک،حق نواز آف حافظ آباد،میاں محمد اظہر،سرور حسین،حافظ مبشر فاروقی،خالد حسین،محمد افضال، منیر احمد ورک،گلزار احمد بلوچ و دیگر نے خطاب کیا اور محمد نعیم ورک کی تدریسی، انتظامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محمد نعیم ورک ایک پرعزم،باہمت، محنتی شخصیت، فرض شناس، بااخلاق اور تحمل مزاج شخصیت کے مالک ہیں،آپ نے اپنی تمام تر سروس انتہائی عزت اور احترام سے کے ساتھ مکمل کی ہے، ہمیں فخر ہے کہ نعیم ورک جیسی عظیم شخصیت ہماری رفیق کار رہی،د نعیم ورک کی محکمہ تعلیم کیلئے 34سالہ خدمات پر ایک اچھی الوداعی تقریب کے انعقاد سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ وہ محکمہ تعلیم میں اچھی یادیں چھوڑ کر اور اچھی یادیں سمیٹ کر رخصت ہو رہے ہیں،چوہدری محمد نعیم ورک نے الوداعی تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم سی34سالہ رفاقت میر ی زندگی کا فخر اور اثاثہ ہے،محکمے سے باعزت ریٹارمنٹ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے،اساتذہ سے ملنے والی پذ یر ائی بھی ان کی زندگی کا اثاثہ ہے، جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے اور ان کا یہ تعلق ہمیشہ قائم رہے گا،اساتذہ نے ریٹائرہونے والے محمد نعیم ورک کے محفوظ مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور انہیں تحائف دے کر رخصت کیا۔

متعلقہ عنوان :