راولپنڈی پولیس کی کارروائی، 5ملزمان گرفتار

اتوار 31 اگست 2025 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرک کے بھاری مقدار میں چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق جاتلی پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم سے ایک کلو 630 گرام چرس برآمد کی۔

(جاری ہے)

سول لائن پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 10 لیٹر شراب جبکہ کینٹ پولیس نے کارروائی میں ایک اور ملزم سے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔ اسی طرح نصیر آباد پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :