حسن ابدال پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 31 اگست 2025 17:10

حسن ابدال 31 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) حسن ابدال پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی ہدایت پر تھانہ سٹی حسن ابدال کے سب انسپکٹر خرم شہزاد نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے محمد یسین ولد لعل زادہ سکنہ محلہ اسلام آباد پشاور کے قبضے سے 10 کلو 530 گرام منشیات برآمد کرتے ہوئے آہنی زیور سے آرستہ کر دیا۔