کوہستان اپر، گورنمنٹ ہائی سکول داسو میں حسن قرات اور نعت کے مقابلوں کا انعقاد

اتوار 31 اگست 2025 17:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) گورنمنٹ ہائی سکول داسو میں حسن قرات اور نعت کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ربیع الاول کے مبارک مہینے میں عشرہ رحمت اللعالمین ؐ عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول داسو میں دو مقابلے منعقد کئے گئے۔

تقریب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ محمد اظہر خان نے شرکت کی۔ پہلا مقابلہ حسن قرات میں طلباء نے تلاوت قرآن مجید پیش کی۔ جیوری نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے منتخب کیا۔ دوسرا مقابلہ نعت کا منعقد ہوا جس میں طلباء نے نعتیہ کلام پیش کئے۔

(جاری ہے)

اس مقابلے کے لیے علیحدہ جیوری مقرر کی گئی، جس نے کامیاب طلباء کا انتخاب کیا۔

کامیاب طلباء کو آئندہ ہفتے ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کی جانب سے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر جیتنے والے طلباء میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے محکمہ تعلیم، علمائے کرام، اے ایس ڈی او، گورنمنٹ ہائی سکول داسو کے پرنسپل اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :