خیبرپختونخوا میں تعلیمی سال 2 سمسٹرز پر مشتمل ہوگا، نیا تعلیمی کلینڈر جاری

اتوار 31 اگست 2025 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے نئے تعلیمی کیلنڈر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی سال اب 2 سمسٹرز پر مشتمل ہوگا، ابتدائی طور پر اس سمسٹر سسٹم کا اطلاق پرائمری سے مڈل تک کی کلاسز پر ہوگا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سمر زون میں فال سمسٹر یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا جب کہ سمر زون میں اسپرنگ سمسٹر 16 جنوری سے 31 مئی تک ہوگا۔

اسی طرح ونٹر زون میں فال سمسٹر یکم اگست سے 22 دسمبر تک ہوگا اور ونٹر زون میں اسپرنگ سمسٹر یکم مارچ سے 30 جون تک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون میں یکم جنوری سے 15 جنوری اور یکم جون سے 31 اگست تک تعطیلات ہوں گی جب کہ ونٹر زون میں یکم سے 31 جولائی اور 16 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :