س* کاروباری تنازعات پر چالاک افراد کا 5شہریوں کیساتھ ساڑھے تین کروڑ کا فراڈ

اتوار 31 اگست 2025 18:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) کاروباری تنازعات پر چالاک افراد کا 5شہریوں کیساتھ ساڑھے تین کروڑ کا فراڈ‘ منافع دیا نہ رقم واپس کی‘ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ جڑانوالہ کے رہائشی گل فراز صفدر نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم فیصل محمود نے کاروبار کیلئے دو کروڑ 30لاکھ روپے کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔

(جاری ہے)

عبدالله پور کے رہائشی صابر حسین نے تھانہ منصورآباد میں درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزمان عاشق علی نے 30لاکھ اور عمران نے 40لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔ جڑانوالہ کے عمر ارشاد سے ملزم آصف شہزاد نے 15لاکھ‘ رانا زین سے ملزمان عنصر نے 20لاکھ اور عباد علی نے 21لاکھ کی رقم لیکر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بینکوں سے کیش نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :