ٹنڈو آدم میں پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی

اتوار 31 اگست 2025 20:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم حنین طارق شاہانی نے کہا ہے کہ تعلقہ ٹنڈوآدم میں پولیو مہم یکم ستمبر (سوموار) سے شروع ہو رہی ہے جو 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے خاتمے کے لیے سندھ حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹنڈوآدم شہر اور دیہی علاقوں کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کے ساتھ ریونیو عملہ بھی موجود ہوگا۔

یہ ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے معصوم بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ مہم کے دوران غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :