Live Updates

ژ*پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہی: سہیل شوکت بٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق فلڈ ایریاز میں امدادی کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

اتوار 31 اگست 2025 20:35

۔لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ دریاؤں میں طغیانی کے باوجود حکومت نے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات کے مطابق فلڈ ایریاز میں امدادی کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں متاثرہ آبادی کو خوراک، خیمے اور طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سہیل شوکت بٹ نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ دن رات ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ سہیل شوکت بٹ نے بتایا کہ ہیڈ تریموں پر سات لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے کا خدشہ ہے، تاہم حکومت نے بروقت اقدامات سے ہر ممکن حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اسی طرح بلوکی، شاہدرہ اور جسڑ کے مقامات پر بھی متاثرہ آبادی کو ریلیف پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی واضح ہدایات ہیں کہ کسی بھی متاثرہ خاندان کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور بروقت خوراک، خیمے اور طبی امداد فراہم کی جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بروقت اور مؤثر اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات