یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے پی ایچ ڈی سکالر کا تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع

اتوار 31 اگست 2025 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے شعبہ سوشیالوجی کے پی ایچ ڈی سکالر حیات اللہ یوسفزئی نے اپنے مقالے کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔ یونیورسٹی میں ان کی تحقیق کی پبلک ڈیفنس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز نے کی۔

(جاری ہے)

امتحانی کمیٹی میں ممتاز ماہرین تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال شعبہ انتھروپالوجی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور ڈاکٹر بشریٰ حسن جان شعبہ سوشیالوجی، زرعی یونیورسٹی پشاور نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ حیات اللہ یوسفزئی یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں بطور رجسٹرار خدمات انجام سر انجام دے رہے ہیں اور تعلیمی و انتظامی شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامیہ نے ڈاکٹر حیات اللہ یوسفزئی اور ان کے ریسرچ سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز کو اس شاندار علمی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔