افغانستان میں 6.0 شدت کا زلزلہ، 250 افراد جاں بحق، 500 زخمی

پیر 1 ستمبر 2025 08:50

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) افغانستان کے صوبہ کنڑ میں اتوار کی شب آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 250 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق یہ اطلاع سرکاری خبر رساں ایجنسی بختر نیوز نے پیر کے روز دی ہے ۔ زلزلے سے کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں، جہاں رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ ■