Live Updates

سیالکوٹ، دریائے چناب کے ملحقہ دیہات میں ممکنہ سیلاب سے شہریوں کوآگاہ کر دیا گیا

پیر 1 ستمبر 2025 11:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سیالکوٹ پولیس نے دریائے چناب کے ملحقہ دیہات میں ممکنہ سیلاب سے شہریوں کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق گزشتہ رات سے سیالکوٹ پولیس کے افسران و جوان دریائے چناب کے ملحقہ دیہات میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر شہریوں کو بروقت آگاہ کر رہے ہیں تاکہ سیلاب کی صورت میں محفوظ انخلاء کو یقینی بنایا جا سکے اور جان، مال و مویشیوں کی حفاظت ممکن ہو۔

سیالکوٹ پولیس کئی روز سے بلاتعطل میدانِ عمل میں موجود ہے اور شہریوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر سیالکوٹ پولیس افسران و اہلکاروں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :