حسن ابدال ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کیڈٹ کالج کے دورے کے دوران دو غیراساتذہ کو معطل کر دیا گیا

پیر 1 ستمبر 2025 12:07

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈی ای او ایلیمنٹری(مردانہ)اٹک سید تقی عباس شا نے آج گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول کیڈٹ کالج حسن ابدال کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران صبح کی اسمبلی باقاعدہ منعقد کروائی گئی، بچوں کو خوش آمدید کہا گیا اور ان کے جذبے کو سراہا گیا۔

(جاری ہے)

اسکول کے مجموعی تعلیمی و تدریسی ماحول کو بہتر پایا گیا، اور اساتذہ کی کوششوں کی تعریف بھی کی گئی دورے کے دوران دو اساتذہ شہزاد محمود (EST) اور مقصود علی (PST) اپنی سرکاری ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔

اسکول حاضری رجسٹر سے بھی ان کی مسلسل غیر حاضری کی تصدیق ہوئی۔ یہ غفلت کسی صورت قابلِ قبول نہیں ،جس پر ڈی ای او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں غیر حاضر اساتذہ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ تمام اساتذہ کو تنبیہ کی گئی کہ وہ اپنی حاضری اور فرائض میں کوتاہی نہ برتیں، بصورتِ دیگر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :