چیچہ وطنی،محکمہ ہائی وے نے کمالیہ روڈ ٹال پلازہ کے قریب دریائے راوی کے پل کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا

پیر 1 ستمبر 2025 14:28

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) محکمہ ہائی وے نے کمالیہ روڈ ٹال پلازہ کے قریب دریائے راوی کے پل کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

سب ڈویژنل آفیسر ہائی وے رانا واجد کے مطابق پل بند ہونے سے چیچہ وطنی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مابین گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے،رانا واجد نے بتایا کہ کمالیہ روڈ پر کلیرا راجباہ کے قریب برساتی نالے میں گہرا شگاف پڑجانے کے باعث راوی پل کو بند کرنا پڑا تاکہ حادثات اور کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا سکے۔برساتی نالے میں شگاف کو پرکرنے کیلئے کام مکمل ہوتے ہی راوی پل کوٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :