سرگودھا میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈائریکٹرسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

پیر 1 ستمبر 2025 14:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودھا کے ڈائریکٹر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا ہے کہ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع اور 18 تحصیلوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور کمپنی کے ملازمین جس طرح سرگودھا ڈویژن کے تمام دیہی اور شہری علاقوں میں کوشاں ہیں وہ قابل تحسین ہیں عبدالرزاق ڈھلوں کا کہنا تھا کہ شہری بھی ذمہ دار ی کا ثبوت دیں اور بے جا گندگی پھیلانے سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ اگر دکاندار رات کے اوقات میں اپنی دکانوں وغیرہ کی صفائی کر کے جائیں تو شہریوں کو بھی سہولت میسر رہے گی جبکہ کمپنی کے ملازمین کو شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی اکثر دیکھا گیا ہے کہ ہمارے ہاں دکانیں اب دیر گئے کھلتی ہیں اور جونہی دکاندار دکان کھولتا ہے وہ صفائی کر کے کوڑا باہر پھینک دیتا ہے جس سے صفائی کے نظام میں دشواری کا سامنا ہے اس لیے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ دکانیں وغیرہ رات کو صاف کر کے جائیں اور کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے شاپر میں ڈال کر اپنی دکانوں کے باہر رکھ دیں تاکہ صبح سویرے ہماری کمپنی کا عملہ آ کر اسے اٹھا لے اس سے شہر بھی صاف ہوں گے اور لوگوں کو بہتر ماحول میسر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :