Live Updates

امیرجماعت اسلامی بلوچستان کا الحمد اسلامک یونیورسٹی کا دورہ

پیر 1 ستمبر 2025 15:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کوئٹہ میں الحمد اسلامک یونیورسٹی کا دورہ کیا اور صدر یونیورسٹی ڈاکٹر شکیل روشن سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تعلیمی امور، بلوچستان کی سیاسی صورتحال، رفاہی کاموں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈاکٹر شکیل روشن نے سیلاب زدہ علاقوں میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات