لاہورہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آخری ہفتے کا آغاز

پیر 1 ستمبر 2025 23:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آخری ہفتے کا آغاز ہو گیا، چیف جسٹس سمیت 18ججز مختلف نوعیت کے مقدمات سنیں گے۔عدالت عالیہ میں ڈویژن اور سنگل بنچز کے شیڈول جاری کر دیئے گئے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس عابد عزیز شیخ 4ستمبر تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، جبکہ چیف جسٹس عالیہ نیلم صرف سنگل حیثیت سے مقدمات سنیں گی۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ میں تین ڈویژن بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں،ڈویژن بنچ نمبر 1جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل ہوگا۔ڈویژن بنچ نمبر 2جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل ہوگا۔جبکہ ڈویژن بنچ نمبر 3جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس چوہدری سلطان محمود پر مشتمل ہوگا۔موسم گرما کی تعطیلات کے اختتامی ہفتے میں ہائیکورٹ کے شیڈول کے تحت عمومی نوعیت کے کیسز کی سماعت ہوگی ۔