Live Updates

متوقع سیلاب کے پیش نظر 6 ہزار سے زائد لوگوں، 2 ہزار سے زائد مال مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ریسکیو 1122

پیر 1 ستمبر 2025 16:14

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) دریائے سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی جانب سے حفاظتی و امدادی اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عادل الرحمٰن کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں دریائی پٹی کے علاقوں میں مکمل الرٹ ہیں اور شہریوں کی حفاظت اور بروقت انخلاء کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ,رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں *ریورین فلڈ* کی وارننگ جاری کی گئی ہے، جس کے تحت ضلع بھر میں *11 ریسکیو پوسٹیں* قائم کی گئی ہیں، جہاں *97 تربیت یافتہ ریسکیورز* تعینات کیے گئے ہیں۔

امدادی کارروائیوں کے لیے *16 کشتیاں*، *14 آؤٹ بورڈ موٹرز (OBM)* اور *211 لائف جیکٹس* فراہم کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس ممکن بنایا جا سکے۔اسی طرح *30 اگست سے مجموعی کارکردگی کے مطابق اب تک *6605 افراد* اور *2092 جانوروں* کو سیلابی علاقوں سے کامیابی کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ریسکیو کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 1122 پر کال کریں۔ ریسکیو کا مشن ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :