افغانستان میں زلزلہ ، متحدہ عرب امارات کا اظہارِیکجہتی اور تعزیت

پیر 1 ستمبر 2025 16:14

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) متحدہ عرب امارات نے مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب امارت کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق وزارتِ خارجہ نے اپنے تعزیتی بیان میں افغانستان کی عوام اور جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام دیا ہے۔